وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چین پاکستان کی معاشی خودمختاری کےحصول کے لیے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بیجنگ میں چائنیزاکیڈمی آف ایگریکلچر سائنسز میں پاکستان، چین ایگریکلچرتعاون پرمنعقد ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے معروف ادارے کا دورہ کرناباعث اعزازاورخوشی ہے یہ زرعی تحقیق وترقی، جدید زرعی طریقوں کے فروغ میں عالمی شہرت رکھتاہے۔
انہوں نے کہا کہ کاس نہ صرف چین بلکہ دنیابھرمیں عزت واحترام کی نگاہ سےدیکھاجاتاہے اعزازی پروفیسرشپ جیسے باوقاراعزازپرآپ کاتہہ دل سےشکریہ اداکرتاہوں خود کو خوش قسمت سمجھتاہوں میں پاکستان کےعظیم دوست ملک چین میں موجودہوں یہ ممتازاعزازحاصل کرنامیرےلیےہی نہیں پوری پاکستانی قوم کےلیےباعث فخرہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اپنے انتہائی دوستانہ، قریبی سفارتی تعلقات کے75 برس مکمل ہونےکاجشن منارہےہیں اس اعزازکاحصول اور پاک چین تعلقات کی یہ تاریخی سالگرہ غیرمعمولی یادگارمواقع ہیں۔
شہبازشریف نے کہا آہنی دوستی کوزراعت،صنعت ودیگرشعبوں میں نئےانقلاب میں تبدیل کریں گے ہم کسانوں اور سائنسدانوں کی بات کرتےہیں جولیبارٹریوں میں دن رات کام کرتےہیں نوجوان ہمارامستقبل ہیں،پاکستان چین تعاون ان کےقریبی روابط کےذریعےمستحکم ہوگا۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم اپنے نوجوان کاروباری افراد کی بات کرتے ہیں جو دیہی معیشت میں جدت لارہے ہیں زرعی تعاون کےلیے مفاہمتی معاہدوں کوبھرپورتعاون، مضبوط عملی پیش رفت کی ضرورت ہے
وزیراعظم نے کہا کہ ہم مل کرپاکستان کےزرعی شعبے میں تمام اہداف کےحصول کےلیےکام کریں گے ہمیں اپنا مستقبل مضبوط بنانےکےلیےنوجوانوں کوبااختیاربناناہے حقیقی معنوں میں زرعی تبدیلی کےلیےتحقیقی مراکزکودوبارہ فعال بناناہوگا تحقیق وترقی کےفروغ کےلیے نئی صلاحیتوں کوسامنےلاناہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ کاس ہمارے تحقیقی مرکز کےمنصوبےکی قیادت سنبھالے طویل المدتی یادرمیانی مدت کی بنیادپرادارےکےانتظامی امورسنبھالےجائیں دنیا کی بہترین اکیڈمیز، اساتذہ، سائنسدانوں کواس عمل میں شامل کیاجائے پہلےکی طرح یہ پروگرام بھی مکمل میرٹ کی بنیاد پرہوگا۔
شہبازشریف نے اپنے خطاب کہا کہ صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی چیانگ، چینی قیادت سےملاقاتیں کامیاب رہیں ہم نےسی پیک ٹوکومزیدتیزرفتاربنانےکےعزم کااعادہ کیا فریم ورک میں زراعت کودوبارہ اولین ترجیح حاصل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین پاکستان کی معاشی خودمختاری کےحصول کےلیےہرممکن تعاون جاری رکھےگا چین میں موجودپاکستانی طلباملک کےروشن ستارےہیں پاکستان کاتابناک مستقبل آپ کےہاتھوں میں ہے آپ اس عظیم اکیڈمی میں زراعت کےمختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کررہےہیں یقین ہےآپ جدیدعلم،مہارتوں سےلیس ہوکرپاکستان میں زرعی انقلاب برپاکریں گے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے بلاشبہ آئی ٹی، منصوعی ذہانت آج اورکل کےاہم علوم ہیں اگرہمیں اپنی معیشت کوہمہ جہت اندازمیں تبدیل کرناہےتواس کی بنیادزراعت ہی ہے
شہبازشریف نے پاکستانی طلباکےلیےنیک تمناؤں کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ وطن واپسی پرآپ کووزیراعظم ہاؤس مدعوکروں گا۔

















