Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسرا ون ڈے؛ آسٹریلیا کا پاکستان کو 232 رنز کا ہدف

قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

لاہور: دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے جس میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز اسکور کیے، کیمرون گرین 53 اور جوش انگلس 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

 

علاوہ ازیں میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5 اور اییلکس کیری صفر رن پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ون ڈے میں عرفات منہاس کی جارحانہ بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کو شکست دی تھی جس کے ساتھ ہی قومی ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں