میکسیکو سٹی کے جنوب میں ایک مردہ آتش فشاں کے کون کے اندر واقع فیلڈ آف دی گاڈز ہے جو دنیا کے دلکش ترین فٹ بال میدانوں میں سے ایک ہے۔
خیال رہے کہ آج کے جدید فٹ بال اسٹیڈیمز فن تعمیر اور انجینئرنگ کے شاہکار ہیں تاہم بات دلکش مناظر کی ہو تو میکسیکو کایہ فٹ بال گراؤنڈ یقینی طور پر سب پر بھاری ہے۔
“La cancha de los dioses”
Una cancha de futbol dentro del cráter de un volcán en Xochimilco.#VolcánTeoca #Xochimilco #CDMX pic.twitter.com/QrkNPBXcEx
— Santiago Arau (@Santiago_Arau) January 3, 2026
فیلڈ آف دی گاڈز نامی یہ فٹ بال گراؤنڈ ضرورت کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا نہ کہ کسی جذباتی یا روحانی وجہ سے، سینٹا سیسیلیا ٹپیٹلپا شہر کے اردگرد پہاڑی ڈھلوانیں ہیں جبکہ فٹ بال میدان کے لیے سیدھی اور ہموار سطح درکار تھی جو اس قریبی مردہ آتش فشاں نے فراہم کی۔
#MUNDO 🌎 | Se juega un torneo de fútbol en el ‘campo de los dioses’, el cráter de un volcán en #México ▶https://t.co/zSsCALUVwM pic.twitter.com/HzhNTJZcE4
— La Jornada (@lajornadanet) July 11, 2023
گاؤں کے لوگوں کو ان کی مطلوبہ جگہ مل گئی اور انہوں نے یہاں دنیا کا منفرد فٹ بال گراؤنڈ نہ صرف بنایا بلکہ آباد بھی کیا ہر اتوار کو یہاں مقامی ٹیموں کے میچ ہوتے ہیں اور خوب رونق ہوتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی نظر میں یہ میدان پرانا لگتا ہے تاہم اس گاؤں کے باسی اس کی دیکھ بھال حکومتی مدد کے بغیر فخر سے کرتے ہیں تاکہ یہ بہترین حالت میں رہے۔




















