Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

آسٹریلیا نے جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

لاہور: ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں پاکستان نے آسٹریلیا شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ لاہور میں کھیلا گیا جس میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دیا جو پاکستان نے 42 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

 

بابر اعظم 40 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ معاذ صداقت 27 اور سلمان آغا 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 29 اور عبدالصمد نے 18 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

اس سے قبل آسٹریلیا کی پوری ٹیم 42 اوورز میں 157 رنز ڈھیر ہوگئی تھی، جوش انگلس 65، مارنس لبوشین اور ایلکس کیری 19، 19 جب کہ ایڈم زمپا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں مہمان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہوسکا، پاکستان بولرز نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا اور شاہین آفریدی نے تین شکار کیے۔

شاداب خان اور ابرار احمد دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے جب کہ ایک وکٹ حارث رؤف کے حصے میں آئی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف لگاتار تیسری ون ڈے سیریز اپنے نام کی ہے۔