Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈونلڈ ٹرمپ کا آج ایران پر سخت حملے کرنے کا اعلان

وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل کی درخواست پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری کشیدگی سے متعلق سخت بیانات دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آج بھی ایران پر مزید سخت حملے کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک ایسا بامقصد معاہدہ چاہتے ہیں جس کے تحت تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ معاہدے کے قریب پہنچ گئے تھے تاہم ایران میں موجود بعض عناصر نے پیش رفت کو متاثر کیا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا۔

ٹڑمپ کہتے ہیں کہ دونوں پاکستانی رہنما ان کے قریبی دوست ہیں اور اس وقت بھی جنگ روکنے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے لیے ایک بہتر معاہدہ موجود ہے اور اسے ایٹمی ہتھیار بنانے کے راستے سے پیچھے ہٹنا ہوگا جب کہ انہوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ اس مجوزہ ڈیل پر دستخط کرے۔

متعلقہ خبریں