3 ہفتے کی بیٹری اور جدید فیچرز سے لیس شیاؤمی نے اپنا نیا فٹنس ٹریکر شیاؤمی اسمارٹ بینڈ 10 پرو پاکستان میں متعارف کرا دیا ہے جسے اب مختلف آن لائن اور آف لائن ریٹیلرز سے بآسانی خریدا جاسکتاہے۔
نئے اسمارٹ بینڈ میں 1.74 انچ امولڈ ڈسپلے، 21 دن تک بیٹری لائف، 5 اے ٹی ایم واٹر ریزسٹنس، جی این ایس ایس سپورٹ اور 150 سے زائد اسپورٹس موڈز شامل کیے گئے ہیں اس حیرت انگیز بینڈ کی قیمت جبکہ 19,999 روپے سے 22,999 روپے کے درمیان ہے۔
اسمارٹ بینڈ میں 480×336 پکسل ریزولوشن والا امولڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جو 2000 نٹس تک برائٹنس اور 60 ہرٹز ریفریش ریٹ فراہم کرتا ہے۔ ڈیوائس میں انتہائی باریک بیزلز اور 77 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو موجود ہے۔
ڈیزائن کے لحاظ سے اسمارٹ بینڈ ایلومینیم الائے فریم کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جبکہ اس کا وزن اسٹرپ کے بغیر صرف 21.5 گرام ہے۔ یہ گلیشیئر سلور، پنک اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اب شیاؤمی ہیڈ بینڈ کی بدولت گھریلو اشیا کو کنٹرول کرنا ممکن
اگر بیٹری کی بات کی جائے کے ڈیوائس 350 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے۔ کمپنی کے مطابق ایک مرتبہ چارج کرنے پر یہ 21 دن تک چل سکتی ہے جبکہ مکمل چارج ہونے میں تقریباً 75 منٹ لگتے ہیں۔
صحت اور فٹنس فیچرز میں ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ، بلڈ آکسیجن لیول (SpO2) ٹریکنگ، نیند اور ذہنی دباؤ کی نگرانی شامل ہے۔ اس کے علاوہ پروفیشنل سلیپ مانیٹرنگ، انڈر واٹر ہارٹ ریٹ ڈیٹیکشن، نئی رائیڈنگ موڈ اور دیگر جدید فیچرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔
ورزش کے شوقین افراد کے لیے اس بینڈ میں 150 سے زائد اسپورٹس موڈز موجود ہیں۔ جی این ایس ایس سپورٹ کی بدولت صارفین آؤٹ ڈور سرگرمیوں کو زیادہ درست انداز میں ٹریک کر سکتے ہیں۔
شیاؤمی اسمارٹ بینڈ 10 پرو میں 5 اے ٹی ایم واٹر ریزسٹنس بھی موجود ہے جس کی وجہ سے یہ روزمرہ استعمال اور پانی سے متعلق سرگرمیوں کے لیے موزوں ہے۔
یہ ڈیوائس ایم آئی فٹنس ایپ کے ساتھ کام کرتی ہے اور اینڈرائیڈ 8.0، آئی او ایس 12.0 یا اس سے جدید آپریٹنگ سسٹمز کو سپورٹ کرتی ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے 5.4 بلیوتوتھ شامل کیا گیا ہے۔
پیکج میں اسمارٹ بینڈ، اسٹرپ، چارجنگ کیبل اور یوزر مینوئل شامل ہیں، جبکہ مائی اسٹور کے مطابق ڈیوائس کے ساتھ 3 ماہ کی وارنٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔



















