Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انسٹاگرام نے صارفین کی درینہ خواہش پوری کردی، اہم فیچر متعارف

اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی پروفائلز پر زیادہ کنٹرول فراہم کرناہے

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام  نے صارفین کی ایک دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے پروفائل کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دینے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹس کی ترتیب تبدیل کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین پروفائل سیٹنگز میں موجود “ری آرڈر” آپشن استعمال کرکے اپنی پوسٹس کو کسی بھی مقام پر منتقل کر سکیں گے خواہ وہ پوسٹس کئی سال قبل ہی کیوں نہ شیئر کی گئی ہوں۔

اس سے قبل انسٹاگرام پروفائل پر تازہ ترین پوسٹ خودکار طور پر سب سے اوپر نظر آتی تھی تاہم نئے فیچر کے بعد صارفین اپنی اہم، پسندیدہ یا نمایاں پوسٹس کو اوپر لا کر پروفائل گرڈ کو اپنی مرضی کے مطابق ترتیب دے سکیں گے۔

انسٹاگرام کے سربراہ نے اس فیچر کا اعلان تقریباً ایک سال قبل کیا تھا جسے اب مرحلہ وار عالمی سطح پر صارفین کے لیے دستیاب کر دیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کو اپنی پروفائلز پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنا اور انہیں اپنی پسند کے مطابق پروفائل کی پیشکش بہتر بنانے کا موقع دینا ہے۔

متعلقہ خبریں