Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا ایران معاہدے کی تقریب میں وزیراعظم کی شرکت کا امکان

شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اس اہم تقریب میں شریک ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اس اہم تقریب میں شریک ہوں گے جو جنیوا میں منعقد کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے لیے ایک فعال اور اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے۔

اس عمل میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ساتھ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کردار بھی اس پیش رفت میں قابلِ تعریف رہا۔

متعلقہ خبریں