Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

35 ہزار روپے سے کم قیمت میں ریڈمی اے 7 پرو لانچ؛ 6000 ایم اے ایچ بیٹری نے سب کی توجہ حاصل کرلی

نئے اسمارٹ فون میں طاقتور پروسیسر، اضافی میموری بڑھانے کی سہولت اور جدید آپریٹنگ سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: شاؤمی نے پاکستان میں نیا ریڈمی اے 7 پرو متعارف کرا دیا ہے۔

بڑی 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری، 6.9 انچ اسکرین اور مناسب قیمت کے باعث یہ اسمارٹ فون بجٹ صارفین کے لیے ایک پرکشش انتخاب بن سکتا ہے۔

کمپنی نے فون کو دو مختلف اسٹوریج آپشنز میں پیش کیا ہے۔

ریڈمی اے 7 پرو کی پاکستان میں قیمت

کمپنی کے مطابق 4 جی بی میموری اور 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 33 ہزار 999 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ 4 جی بی میموری اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 36 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

بڑی اسکرین اور جدید سہولیات

ریڈمی اے 7 پرو میں 6.9 انچ کی بڑی اسکرین دی گئی ہے جو ہموار اور بہتر ویژول تجربہ فراہم کرتی ہے۔ فون میں سائیڈ فنگر پرنٹ سینسر اور چہرے کے ذریعے لاک کھولنے کی سہولت بھی شامل کی گئی ہے۔

6000 ایم اے ایچ بیٹری فون کی خاص پہچان

اس اسمارٹ فون کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

شاؤمی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری عام استعمال میں دو دن سے زائد وقت تک چل سکتی ہے جب کہ ویڈیوز دیکھنے، گانے سننے اور کالز کے لیے بھی طویل بیک اپ فراہم کرتی ہے۔

کیمرہ اور کارکردگی

ریڈمی اے 7 پرو میں 13 میگا پکسل کا مرکزی پچھلا کیمرہ جب کہ 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون میں رات کے وقت فوٹوگرافی، پورٹریٹ اور دیگر جدید کیمرہ فیچرز بھی شامل ہیں۔

نئے اسمارٹ فون میں طاقتور پروسیسر، اضافی میموری بڑھانے کی سہولت اور جدید آپریٹنگ سسٹم فراہم کیا گیا ہے جس سے روزمرہ استعمال مزید بہتر ہوجاتا ہے۔

کم قیمت، بڑی بیٹری اور جدید خصوصیات کی وجہ سے ریڈمی اے 7 پرو پاکستان میں قیمت اور فیچرز کے حوالے سے ان صارفین کی توجہ حاصل کررہا ہے جو 35 ہزار روپے سے کم بجٹ میں نیا اسمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں۔