Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محرم الحرام انتظامات؛ فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل واٹر کارپوریشن کا شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ

پانی کی فراہمی کے لیے واٹر کارپوریشن کا عملہ ہائی الرٹ ہے، فوکل پرسن

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے محرم الحرام کے دوران عزاداران کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس سیل نے شہر کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور یوم عاشور کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر فوکل پرسن برائے ہائیڈرنٹس نے محرم الحرام کے دوران عزاداران کو پانی کی بلا تعطل فراہمی اور دیگر سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ضلع وسطی، ضلع غربی اور ضلع کیماڑی کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران امام بارگاہوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق انتظامات، ضروری سہولیات اور عزاداران کی ضروریات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر، سخی حسن اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس کا عملہ بھی موجود تھا جب کہ جعفریہ الائنس پاکستان کے کوآرڈینیٹرز نے مختلف امام بارگاہوں کے انتظامات اور ضروریات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

دورے کے موقع پر فوکل پرسن نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران عزاداران کو پانی کی بلا تعطل فراہمی اور دیگر ضروری سہولیات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے واٹر کارپوریشن کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر کی امام بارگاہوں، مجالس گاہوں اور جلوسوں کے راستوں پر پانی کی فراہمی کے لیے واٹر کارپوریشن کا عملہ ہائی الرٹ ہے۔

متعلقہ خبریں