شہر قائد کے شہریوں کے لیے آٹے کی قیمت میں کمی کی خوشخبری، کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور فلور ملز مالکان کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد آٹے کی ایکس مل قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
کمشنر کراچی کے مطابق آٹے کی ایکس مل قیمت 133 روپے سے کم ہو کر 125 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے جس پر فوری عملدرآمد ہوگا۔
مذاکرات میں فلور ملز مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے پر اتفاق کرتے ہوئے شہر میں آٹے کے فیئر پرائس اسٹالز لگانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ شہریوں کو مناسب نرخوں پر آٹا دستیاب ہو سکے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے سے عوام کو ریلیف ملے گا جبکہ مارکیٹ میں قیمتوں کی نگرانی بھی جاری رکھی جائے گی۔














