سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات نے طالبان کی پاکستان میں دہشت گردی کی تصدیق کر دی۔
سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات نے اپنے ایک انٹریو میں کہا کہ پاکستان پر حملے کرنے والے تمام دہشت گردوں کو افغان طالبان کی حمایت حاصل ہے طالبان پاکستان مخالف دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔
جنرل سمیع سادات نے کہا کہ افغان طالبان بھارت کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں اور انہیں بھارت سے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے بھارتی مالی معاونت فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندوستان جیسے گروہوں تک پہنچائی جاتی ہے۔
سابق افغان آرمی چیف نے مزید کہا کہ بھارتی فنڈز پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں طالبان، فتنۂ الخوارج اور فتنۂ الہندوستان کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔















