ملک میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2400 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 24 ہزار 236 روپے ہو گئی اسی طرح دس گرام سونا 2057 روپے اضافے کے بعد3 لاکھ 63 ہزار713 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں 24 ڈالر اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4018 ڈالر ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 41 روپے بڑھ کر 6070روپے ہو گئی۔

















