Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش شروع

کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جب کہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی، گلشن معمار، احسن آباد اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جب کہ پہلوان گوٹھ، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال اور اطراف میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی جب کہ ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور گرد و نواح میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔

بارش کے بعد شہریوں نے گرمی سے وقتی ریلیف محسوس کیا ہے۔