Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں جاری کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں پاکستانی عسکری قیادت کی گونج

ویڈیو میں بھارتی شہری مودی حکومت کے جابرانہ رویے پر شدید برہم دکھائی دیے

بھارت میں جاری کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں پاکستانی عسکری قیادت کی گونج، سوشل میڈیا پر ویڈیوز تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

 نئی دہلی میں جاری احتجاج سے بھارتی شہری نے پاکستان اور پاکستانی عسکری قیادت کے نام ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں بھارتی شہری کہہ رہا ہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شریک طلبہ پاکستانی عسکری قیادت کے گرویدہ ہیں، پاکستان نے بنیان مرصوص میں مودی کو تاریخی شکست سے دوچار کیا۔

ویڈیو میں بھارتی شہری مودی حکومت کے جابرانہ رویے پر شدید برہم دکھائی دیے جبکہ کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج میں شریک بھارتی شہری نے پاکستان اور پاکستانی عسکری قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

بھارت سے بلند ہونے والی یہ آوازیں پاکستانی عسکری قیادت کی شاندار کارکردگی اور صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہیں۔

متعلقہ خبریں