Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت؛ پاک فوج کا زبردست خراج عقیدت

کیپٹن محمد سرور 27 جولائی 1948ء کو پہلی جنگِ کشمیر میں وطن پر قربان ہوئے تھے

ملک پر اپنی جان نچھاور کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کا آج 78 واں یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ کیپٹن محمد سرور 27 جولائی 1948ء کو پہلی جنگِ کشمیر میں وطن پر قربان ہوئے تھے، کیپٹن پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہید ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد سرور کی لازوال قربانی جرات، استقامت اور حب الوطنی کی روشن مثال ہے، قوم اور مسلح افواج کیپٹن محمد سرور شہید کے عظیم ورثے کو سے سلام پیش کرتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی نئی نسلوں کے لیے فرض، عزت اور حب الوطنی کا ابدی پیغام ہے تام ان کی 78ویں برسیِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں