Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اور حبس؛ چند مقامات پر بارش کا امکان

چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے

اسلام آباد: ملک کے بالائی علاقوں پر کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز ہے جبکہ مغربی راجستھان میں موجود ہوا کا کم دباؤ مزید کمزور پڑ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بعض بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

اسی طرح بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور جنوب مشرقی سندھ کے چند مقامات پر بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔