Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عروہ حسین کا منفرد انداز؛ سوشل میڈیا پر مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل

اداکارہ کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین ایک بار پھر اپنے منفرد فیشن اسٹائل کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ساتھی اداکار احسن خان کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے مغربی طرز کے لباس کا انتخاب کیا۔

عروہ حسین سفید شرٹ کے ساتھ سیاہ رنگ کے باڈی کون اور ٹائی میں نظر آئیں جس نے ان کے انداز کو مزید نمایاں بنا دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by URWA TUL WUSQUA HOCANE (@urwatistic)

اداکارہ نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مداحوں کی جانب سے عروہ حسین کے اس نئے لک کو خوب سراہا جا رہا ہے جبکہ کئی صارفین نے ان کی خوبصورتی اور فیشن سینس کی تعریف کی۔

دوسری جانب کچھ صارفین اداکارہ کے اس جدید انداز کا موازنہ ان کے حالیہ ڈرامے میں نبھائے گئے کردار سے بھی کرتے دکھائی دیے۔

متعلقہ خبریں