Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کا حماس کو بڑا پیغام، فلسطینی قیادت کے ہر فیصلے کی حمایت کا اعلان

حماس رہنما خلیل الحیہ نے فلسطینی عوام کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حماس کے سیاسی سربراہ خلیل الحیہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں فلسطینی مذاکرات اور مستقبل کے فیصلوں میں حمایت جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق صدر پزشکیان نے کہا کہ ایران فلسطینی قیادت کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ جاری مذاکرات کے دوران کیے جانے والے ہر اقدام، تجویز یا فیصلے کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود فلسطین ایران کی خارجہ پالیسی میں بدستور مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور یہ معاملہ پوری اسلامی دنیا کے لیے اہم ترین مسئلہ ہے۔

گفتگو کے دوران حماس رہنما خلیل الحیہ نے فلسطینی عوام کی حمایت پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی حکام کے مطابق الحیہ نے کہا کہ حماس دیگر فلسطینی دھڑوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے سیاسی مذاکرات کر رہی ہے۔

حماس رہنما نے مزید کہا کہ مسلسل حملوں اور دباؤ کے باوجود فلسطینی عوام اپنے حقوق، مقاصد اور شہداء کے خون کو فراموش نہیں کریں گے اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں