Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرول 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر مہنگا،ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 333 روپے ایک پیسہ فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 383 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں