بھارتی حکومت کی ناقص حکمت عملی نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا۔
مودی کے بلند و بانگ ترقیاتی دعوؤں کے پیچھے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کی مشکلات کی تلخ حقیقت سامنے آگئی۔
بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق بدترین پالیسیوں کے باعث مودی کے نام نہاد شائننگ انڈیا میں ایوی ایشن سیکٹر شدید بحران کا شکار ہوگیا، امریکا ایران کشیدگی کی وجہ سے مہنگے ایندھن اور کمزور بھارتی روپیہ نے ایوی ایشن کے شعبہ کی کمزوریاں آشکار کر دیں۔
دی وائر نے بتایا ہے کہ مودی دور کی معاشی پالیسیوں سے بھارتی ایوی ایشن میں کم از کم 10 ایئرلائنز بھاری نقصانات کے باعث اپنا سفر ختم کرگئیں، پاک بھارت تنازع کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا،۔
معروف بھارتی صحافی پالکی شرما کے مطابق مودی کی نااہلی اور تباہ کن پالیسیوں کی وجہ سے ایئرلائنز کی ناکامیاں بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کی مثال بن چکی ہے۔
مودی کے پاکستان کے خلاف جارحانہ اقدامات کا خمیازہ بھارتی ایئر لائنز کو ناقابل تلافی معاشی نقصانات کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔



















