اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کو تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دوستی، امن اور سلامتی کے فروغ کی جانب تاریخی پیش رفت قرار دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ انہیں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے ہمراہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
Honoured to sign the Makkah Joint Defence Agreement alongside my dear brothers, HRH Crown Prince Mohammed bin Salman and H.E. President Recep Tayyip Erdoğan.
Three brotherly nations, united by faith, friendship and a shared resolve for peace and security.
May this historic… https://t.co/v4gcORhbyd
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2026
انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان دوستی، باہمی اعتماد اور امن و سلامتی کے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ یہ تاریخی معاہدہ نہ صرف پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ بلکہ پوری مسلم امہ کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بنے اور آئندہ نسلوں کے لیے استحکام کی روشن مثال قائم کرے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کاوشوں اور بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شبانہ روز محنت، پیشہ ورانہ قیادت اور غیر معمولی کوششوں نے اس عظیم مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

















