Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل کے ہمرہ عمرہ کی ادائیگی، ملک کے لیے خصوصی دعائیں

عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد نے کعبہ شریف کی ذیارت خاص کی سعادت حاصل کی

وزیراعظم شہبازشریف نے دورہ سعودی عرب کے دوران مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمرہ آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز سید عاصم منیر، وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور پاکستانی وفد نے بھی مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔

عمرہ کی ادائیگی سے قبل پاکستانی وفد نے کعبہ شریف کی ذیارت خاص کی سعادت حاصل کی۔

عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیرِ اعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سلامتی اور علاقائی و عالمی امن کے لیے دعا کی۔

متعلقہ خبریں