Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کرگئیں

مرحومہ کی نماز جنازہ ہفتہ 8 اگست کو سہ پہر 4 بجے ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی والدہ انتقال کرگئیں ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے والدہ کے انتقال کی اطلاع دیتے ہوئے عوام اور کارکنان سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

بیرسٹر گوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ان کی نہایت محترم، شفیق اور پیاری والدہ انتقال کرگئی ہیں۔

 

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی والدہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق مرحومہ کی نماز جنازہ ہفتہ 8 اگست کو سہ پہر 4 بجے ان کے آبائی گاؤں ڈگر، ضلع بونیر میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں