پاکستانی شوبز کی معروف جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ آذربائیجان کے خوبصورت شہر باکو میں چھٹیاں گزار رہے ہیں۔
اس یادگار سفر سے قبل دونوں نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ دبئی میں بھی کچھ وقت گزارا۔ باکو پہنچنے کے بعد اس جوڑے نے 14 اگست کے موقع پر پاکستان کا یومِ آزادی بھی بھرپور انداز میں منایا اور مداحوں کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
ایمن اور منیب نے اس موقع پر سفید رنگ کی ایک جیسی ٹی شرٹس پہن کر پاکستانی پرچم سے محبت کا اظہار کیا جبکہ ان کی بیٹیوں نے بھی پاکستان کے پرچم کے رنگوں اور ڈیزائن والی شرٹس زیب تن کیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے باکو کے مشہور اور دلکش مقامات کی سیر بھی کی اور اپنی تفریحی سفر کی مختلف جھلکیاں سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
View this post on Instagram
ایمن اور منیب کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ان کی فیملی کے خوشگوار لمحات اور باکو کے خوبصورت مناظر نمایاں ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔















