Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی طیارہ بردار جہاز مشرق وسطیٰ میں طویل مشن مکمل کر کے تھائی لینڈ روانہ

ذرائع کے مطابق جہاز نے 200 سے زائد دن تک کسی بندرگاہ پر قیام نہیں کیا

امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جنگی جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن مشرق وسطیٰ میں طویل تعیناتی مکمل کرنے کے بعد آئندہ ہفتے تھائی لینڈ پہنچنے والا ہے جہاں جہاز پر موجود ہزاروں اہلکاروں کو طویل مشن کے بعد آرام کا موقع ملے گا۔

تھائی حکام کے مطابق ابراہم لنکن ایران کے خلاف جنگ کے دوران مشرق وسطیٰ میں ایک طویل بحری مشن کا حصہ رہا۔ جہاز ہفتے کے روز خطے سے روانہ ہوا اور اب تھائی لینڈ کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی تیاری کررہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہاز نے 200 سے زائد دن تک کسی بندرگاہ پر قیام نہیں کیا۔ مسلسل طویل بحری سفر کے باعث یہ جدید دور میں امریکی بحری جہاز کے سمندر میں رہنے کے طویل ترین ادوار میں شمار کیا جارہا ہے۔

اس طویل تعیناتی کے دوران جہاز پر موجود اہلکاروں کی ذہنی صحت اور رہائش سے متعلق مشکلات کی رپورٹس بھی سامنے آتی رہی ہیں جس کے بعد طویل مشن کے اختتام پر عملے کو آرام فراہم کرنے کی ضرورت پر بھی توجہ دی گئی۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر تھائی عہدیدار نے بتایا کہ تقریباً 5 ہزار ملاحوں اور میرین اہلکاروں پر مشتمل عملہ تھائی لینڈ میں قیام کے دوران آرام اور تفریح کرے گا۔

ابراہم لنکن کا یہ مختصر قیام ایسے وقت میں ہورہا ہے جب امریکی بحریہ کے لیے مشرق وسطیٰ میں طویل تعیناتیاں خطے کی کشیدہ صورتحال کے باعث انتہائی اہم رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں