Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھانسنا اور تھوکنا اب جرم تصور ہوگا

Now Reading:

کھانسنا اور تھوکنا اب جرم تصور ہوگا
کھانسنا

کورونا وائرس کی وباء نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہےاور لوگ اس سے بچنے کے لیے سماجی دوری اختیار کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس  میں لوگوں کو عام طور پر فلو، کھانسی اور بخار ہوتا ہے اور یہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں تیزی کے ساتھ منتقل ہوسکتا ہے۔

دنیا بھر میں لوگوں ڈاکوؤں اور دیگر مجرموں سے زیادہ  چھینکنے اور کھانسنے والے افراد سے  ڈر لگ رہا ہے اور ایسے ہی افراد کو سب سے بڑا خطرہ سمجھا جا رہا ہے۔

ایسے مسائل کے پیش نظر متعدد ممالک میں  اس سے بچاؤ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ لازم نہیں ہے کہ تمام چھینکنے اور کھانسنے والے افراد  ہی کورونا سے متاثر ہوتے ہیں  لیکن پھر بھی لوگوں میں ایک خوف پایا جاتا ہے۔

Advertisement

اسی خوف کو مد نظر رکھتے ہوئے برطانیہ  کی کچھ ریاستوں نے سخت قوائد و ضوابط کی تجویز پیش کرتے ہوئے لوگوں کے قریب کھانسنے اور تھوکنے والے افراد کو 2 سال تک قید کی سزا کی تجویز پیش کی ہے۔

ایک برطانوی اخبار کے مطابق برطانیہ کی کچھ ریاستوں میں پہلے سے ہی کھانسنے اور تھوکنے والے افراد کے حوالے سے سخت ضوابط نافذ ہیں تاہم نئی تجاویز کے مطابق اب کھانسنے والے افراد کو 2 سال کی سزا بھی دی جا سکے گی۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس تجویز کا مقصد  بالخصوص پولیس، محکمہ صحت اور دیگر سرکاری ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے  کیوں کہ بعض لوگ سرکاری ملازمین کو ٹارگٹ بنا کر ان کے قریب کھانسنے سمیت ان کے قریب تھوکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا آپ کو معلوم ہے کہ کبوتروں کے بچے کبھی نظر کیوں نہیں آتے؟
انٹرنیٹ پر وقت گزارنے سے ہماری شخصیت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے
ہمارا موبائل فون پکڑنے کا انداز ہماری شخصیت کے کون سے اہم راز ظاہر کرتا ہے؟ جانیے
غلط آرڈر موصول ہونے پر خاتون نے ریسٹورنٹ کے خلاف مقدمہ کردیا
لفٹ کے اندر آئینے کیوں لگے ہوتے ہیں؟ اصل وجہ جانیے
ائیر کنڈیشن کو خراب ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو یہ 4 کام لازمی کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر