Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مردہ آتش فشاں میں قائم میکسیکو کا منفرد فٹ بال گراؤنڈ

گاؤں کے باسی اس کی دیکھ بھال حکومتی مدد کے بغیر فخر سے کرتے ہیں تاکہ یہ بہترین حالت میں رہے

میکسیکو سٹی کے جنوب میں ایک مردہ آتش فشاں کے کون کے اندر واقع  فیلڈ آف دی گاڈز ہے جو دنیا کے دلکش ترین فٹ بال میدانوں میں سے ایک ہے۔

خیال رہے کہ آج کے جدید فٹ بال اسٹیڈیمز فن تعمیر اور انجینئرنگ کے شاہکار ہیں تاہم بات دلکش مناظر کی ہو تو میکسیکو کایہ فٹ بال گراؤنڈ یقینی طور پر سب پر بھاری ہے۔

فیلڈ آف دی گاڈز نامی یہ فٹ بال گراؤنڈ ضرورت کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا نہ کہ کسی جذباتی یا روحانی وجہ سے، سینٹا سیسیلیا ٹپیٹلپا شہر کے اردگرد پہاڑی ڈھلوانیں ہیں جبکہ فٹ بال میدان کے لیے سیدھی اور ہموار سطح درکار تھی جو اس قریبی مردہ آتش فشاں نے فراہم کی۔

گاؤں کے لوگوں کو ان کی مطلوبہ جگہ مل گئی اور انہوں نے یہاں دنیا کا منفرد فٹ بال گراؤنڈ نہ صرف بنایا بلکہ آباد بھی کیا ہر اتوار کو یہاں مقامی ٹیموں کے میچ ہوتے ہیں اور خوب رونق ہوتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی نظر میں یہ میدان پرانا لگتا ہے تاہم اس گاؤں کے باسی اس کی دیکھ بھال حکومتی مدد کے بغیر فخر سے کرتے ہیں تاکہ یہ بہترین حالت میں رہے۔