Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی

Now Reading:

پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی
اسٹاک

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس  ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 18کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

  جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر8ارب46 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔   جبکہ کمرشل بینکوں کےزخائر 5 کروڑ ڈالر کمی سے 7.28 ارب ڈالر رہ گئے

اسٹیٹ  بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی ذخائر 15.61 ارب ڈالر سے بڑھ کر 15.75ارب ڈالر ہوگئے  ہیں ۔

 دوسری جانب  سونے کی قیمتوں  میں  ایک  بار پھر  اضافہ  ہوگیا ہے  ۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جعمرات کو) مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوکر 88 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 686 روپے اضافے سے 75 ہزار 617 روپے کا ہوگیا۔

Advertisement

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 21 ڈالر مہنگا ہوگیا، جس کے بعد فی اونس نرخ 1513 ڈالر ہوگئے۔

 جبکہ  گزشتہ  روز  سونے کی قیمتوں میں 600 روپے کمی ہوئی تھی ۔

جبکہ  کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے اضافہ ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.30 سے بڑھ کر 156.35 روپے کا ہوگیا ہے۔

اُدھر پاکستان ا سٹاک مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر زبردست تیزی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 591 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جس کے بعد مارکیٹ میں 31 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہو گئی۔

واضح   رہے کہ ایک روز قبل بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی تھی، کاروباری ہفتے کے پہلے مارکیٹ کا 100 انڈیکس 487 پوائنٹس بڑھ گیا تھا اور 100 انڈیکس میں 1.58 فیصد تیزی دیکھی گئی تھی 487 پوائنٹس تیزی کے بعد انڈیکس 30954 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سولر نیٹ میٹرنگ والوں کیلئے بُری خبر آگئی
سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خبر آگئی؛ حکومت کا اہم فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری
سولر پینل صارفین کیلئے بڑی خبر؛ وزارت توانائی کا اہم بیان آگیا
رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کے حجم پر بات چیت متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر