Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسٹیٹ بینک نے نئے مالی سال کی زری پالیسی کے کمیٹی اجلاسوں کا پیشگی کیلنڈر جاری کر دیا

اینالسٹ بریفنگ کی پریزنٹیشن بھی عوام کے لیے جاری کی جائے گی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 2026-27 کے لیے زری پالیسی کمیٹی  اجلاسوں کا پیشگی شیڈول جاری کرتے ہوئے زری پالیسی کے نظام میں شفافیت اور پیش گوئی کو مزید بہتر بنانے کے لیے نئے ابلاغی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے مطابق زری پالیسی اجلاسوں کے بعد سالانہ پریس کانفرنسوں کی تعداد 2 سے بڑھا کر 4 کر دی گئی ہے۔ اب گورنر اسٹیٹ بینک جولائی، اکتوبر، جنوری اور اپریل میں زری پالیسی اجلاسوں کے بعد باقاعدہ پریس کانفرنس کریں گے۔

مزید برآں ایم پی سی اجلاس کے بعد اینالسٹ بریفنگ کی پریزنٹیشن بھی عوام کے لیے جاری کی جائے گی جو اجلاس کے ایک روز بعد اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ زری پالیسی فیصلوں کے پس منظر اور ڈیٹا پر مبنی تجزیے کو بھی زیادہ شفاف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زری پالیسی کمیٹی اجلاسوں کی روداد چوتھے ہفتے کے اختتام پر جاری کی جائے گی تاکہ پالیسی کے اثرات اور فیصلوں کی بہتر تفہیم ممکن ہو سکے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ان اقدامات کا مقصد زری پالیسی کی مؤثریت کو بڑھانا، مہنگائی کی توقعات کو قابو میں رکھنا اور وژن 2028 کے تحت مہنگائی کو ہدف بنانے کے نظام کی طرف پیش رفت کو تیز کرنا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد میں اضافے کے لیے ابلاغی حکمتِ عملی کو بھی مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں