Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے اور چاندی کے بھاؤ بڑھ گئے، قیمت میں ہوا آج کتنا اضافہ؟

عالمی مارکیٹ میں11 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4111 ڈالر پر پہنچ گیا

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی دونوں کے بھاؤ بڑھ گئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے اضافے سے 4 لاکھ33 ہزار 536 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونےکی قیمت 943 روپے کے اضافے سے3 لاکھ71ہزار 687روپے ہوگئی

 عالمی مارکیٹ میں11 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 4111 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ فی اونس چاندی 59.83 ڈالر پر پہنچ گئی۔

 30روپےکے اضافے سےفی تولہ چاندی کی قیمت 6462 روپے ہوگئی اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 26 روپے کے اضافےسے 5540 روپے ہوگئی۔