مالی سال 2026 کے دوران امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی سرپلس پارٹنر رہا جب کہ چین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ سب سے زیادہ تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔
مالی سال 2026 میں پاکستان کو امریکا کے ساتھ 2.86 ارب ڈالر کا سب سے بڑا تجارتی سرپلس حاصل ہوا۔ علاوہ ازیں برطانیہ، اسپین، نیدرلینڈز اور جرمنی کے ساتھ بھی پاکستان کی تجارت مثبت رہی اور ان ممالک کے ساتھ تجارتی سرپلس ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ بڑھ کر 16.85 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جب کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ 6.25 ارب ڈالر رہا۔
اسی طرح سعودی عرب کے ساتھ 3.36 ارب ڈالر اور قطر کے ساتھ 3.27 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سنگاپور کے ساتھ خسارہ 2.24 ارب ڈالر رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کے سب سے بڑے تجارتی خسارے چین، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے ساتھ رہے جب کہ امریکا، برطانیہ اور متعدد یورپی ممالک کے ساتھ تجارت پاکستان کے حق میں رہی۔

















