Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روزانہ قیمتوں میں تبدیلی کے نئے نظام کا پہلا دن، پیٹرول فی لیٹر صرف 35 پیسے کم

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق21جولائی کےلیے کیا گیا ہے

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کے نئے نظام کے تحت پہلے ہی روز پیٹرول کی قیمت میں نہایت معمولی کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف 35 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 315 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 360 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ تبدیلی روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کے نئے طریقہ کار کے آغاز کے بعد کی گئی ہے۔

نئے نظام کے تحت عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اور دیگر عوامل کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق21جولائی کےلیے کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں