پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے 100 انڈیکس 5072 پوائنٹس کے اضافے سے 176094 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4510 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 179123رہی جبکہ کم ترین سطح 174612 رہی۔
مارکیٹ کا ہفتے کے دوران اوسط یومیہ تجارتی حجم 19.4 فیصد کی نمو سے 83 کروڑ 13 لاکھ شیئرز ہو گیا اسی اوسط یومیہ تجارتی مالیت 14.2 فیصد بڑھ کر 11 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہو گئی۔
حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 4.15 ارب شیئرز کے سودے 158 ارب روپے میں طے ہوئے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 477 ارب روپے اضافے سے 19755 ارب روپے ہو گئی۔


















