Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مردان میں ملاوٹ مافیاکیخلاف بڑاکریک ڈاون

Now Reading:

مردان میں ملاوٹ مافیاکیخلاف بڑاکریک ڈاون
food authority

ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوافوڈ اتھارٹی سہیل خان نےعوامی شکایات پرمردان میں ملاوٹ مافیا کیخلاف بڑا کریک ڈاون کردیا۔

تفصیلات کےمطابق مردان کےعلاقے، پارہوتی، رستم ومتصلہ بازاروں میں فوڈ اتھارٹی نےبڑی کارروائیاں کرتے ہوئےصفائی کی ناقص صورتحال ، مضر صحت رنگوں کے استعمال پر چار بیکری یونٹس سیل کردیے۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سےجعلی مشروبات کی فیکٹری جڑسےاکھاڑ کرمشینری قبضے میں لےلی گئی جبکہ دس ہزار لیٹر مضر صحت مشروبات تلف بھی کر دیے گئے۔

فوڈاتھارٹی کی کارروائی کےدوران اسٹوریج ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مشروبات ڈسٹریبیوشن یونٹ بھی سیل کردیا گیاجبکہ میگامارٹ سے 30 کلوگرام زائدالمعیاد خشک دودھ، کیچپ اور 20 کلو مس لیبل نمکو برآمد کرنے پر مارٹ سیل اوراشیاکوتلف کردیاگیا۔

اس کےعلاوہ فوڈ سیفٹی سٹینڈرڈز کی خلاف ورزی پر دو میگامارٹ اور چار بیکریوں کے لائسنس معطل کر دیے گئے۔ کارروائی کے دوران بارہ افراد کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Advertisement

ڈی جی فوڈاتھارٹی سہیل خان نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھانے پینےکی اشیا کا غیرمعیاری کاروبار کرنے والوں کیلئےخیبرپختونخوا میں کوئی جگہ نہیں، فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں عوامی دشمن، بے ضمیر ملاوٹ مافیا کی کوششوں کو ناکام بنانے میں مصروف عمل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رینجرز کی اندرون سندھ کچے میں کارروائیاں؛ 20 لاکھ ہیڈ منی کا ملزم گرفتار
پولیس نے دہشت گردوں کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی
لکی مروت کے تھانے پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام
کوہاٹ میں دہشتگردوں کا حملہ، پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، سی ٹی ڈی اہلکار شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر