بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا ہے کہ میں ایسی فلموں میں کام کرنے کا انتخاب کرتی ہوں جس میں کوئی بولڈ سین نہ ہو۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم فنکاروں کو بہت کچھ کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس پلیٹ فارم پر فنکار باآسانی اپنی پسند کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ میرے پیشہ ورانہ کیریئر کی شروعات سے میری ترجیح یہی رہی ہے کہ میں ایسا کردار ادا کروں جو میرے بچے بھی دیکھ سکیں، میں ایسی فلموں میں کام کرنے کا انتخاب کرتی ہوں جس میں کوئی بولڈ سین نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بالی ووڈ کی ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہوں جو اسکرین پر بولڈ سین نہیں کرتیں، میں اپنے بچوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے محتاط رہ کر اسکرپٹ کا انتخاب کرتی ہوں۔
شلپا شیٹھی نے کہا کہ مجھے اچھی طرح معلوم ہوتا ہے کہ میں کونسا سین پُرسکون رہ کر کرسکتی ہوں اور جو میں نہیں کرسکتی اس کے لیے پہلے ہی منع کردیتی ہوں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ شلپا شیٹھی نے سال 2009 میں راج کندرا سے شادی کی تھی، اس جوڑی کے دو بچے ہیں۔




















