Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹیکنالوجی کی کنگ کمپنی مائیکروسافٹ کا زوال شروع، 4800 ملازمین کو گھر بھیج دیا

آج مائیکروسافٹ کا کاروبار صحت مند نہیں ہے, چیف ایگزیکٹو آشا شرما

ٹیکنالوجی کی دبنگ کمپنی مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں تقریباً 4800 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا ہے جو اس کی مجموعی عالمی افرادی قوت کا تقریباً 2.1 فیصد بنتے ہیں۔

سب سے زیادہ بری خبر ایکس باکس ڈویژن کے لیے ہے۔ کمپنی نے اب تک 1600 ایکس باکس ملازمین کو فارغ کر چکی ہے اور رواں سال مزید برطرفیوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایکس باکس ڈویژن کی تنظیم نو اور کاروبار کو ازسرنو مستحکم کرنے کے بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔

ایکس باکس کی چیف ایگزیکٹو آشا شرما نے ملازمین کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ آج مائیکروسافٹ کا کاروبار صحت مند نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی جو منافع کماتی ہے وہ پلیٹ فارم اور پبلشنگ کے شعبے میں کام کرنے والی دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں 3 سے 10 گنا کم ہے۔

آشا شرما نے گیمنگ انڈسٹری کے موجودہ ہارڈویئر بحران کا بھی ذکر کیا۔ گیمنگ کنسولز کے پرزہ جات کی قیمتوں میں زبردست اضافے نے کاروبار کو شدید متاثر کیا ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی کو سونی پلے اسٹیشن اور ننٹینڈو سوئچ سے سخت مسابقت کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایکس باکس کو اپنے کاروباری ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانا پڑ رہی ہیں۔

یہ برطرفیاں مائیکروسافٹ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہیں جو گیمنگ سیکٹر میں اپنی پوزیشن مضبوط رکھنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔