Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نادیہ افگن نے اپنے پسندیدہ فنکاروں کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

فرحان سعید میرے بیٹے جیسے ہیں، نادیہ افگن

پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے موجودہ دور کے اپنے پسندیدہ اداکاروں اور اداکاراؤں کے نام بتاتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کی کھل کر تعریف کی ہے۔

حال ہی میں نادیہ افگن نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف فنکاروں کے حوالے سے گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران جب ان سے موجودہ دور کی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے سجل علی کا نام لیتے ہوئے انہیں اپنی پسندیدہ اداکاراؤں میں سرفہرست قرار دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Digital Spartans (@digitalspartanspk)

نادیہ افگن نے سجل علی کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے تاثرات اور اداکاری میں غیر معمولی وسعت ہے۔ سجل ایک شاندار اداکارہ ہیں اور وہ ہر طرح کے کردار بخوبی نبھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

سینئر اداکارہ نے اقرا عزیز اور سحر خان کی پرفارمنس کی بھی تعریف کی اور انہیں باصلاحیت فنکاراؤں میں شمار کیا۔

مرد اداکاروں میں نادیہ افگن نے احد رضا میر اور فرحان سعید کے نام بھی لیے۔ انہوں نے احد رضا میر کے فطری اندازِ اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں ایسے فنکاروں کو پسند کرتی ہیں جن کی پرفارمنس اتنی قدرتی ہو کہ ناظرین اداکاری کے بجائے کردار کو محسوس کریں۔

نادیہ افگن کا کہنا تھا کہ میں ان اداکاروں کی معترف ہوں جن کی اداکاری اتنی رواں اور فطری ہو کہ ناظرین یہ بھول جائیں کہ وہ کسی فنکار کی پرفارمنس دیکھ رہے ہیں۔

فرحان سعید کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ افگن نے ان کے ساتھ اپنی یادگار اسکرین کیمسٹری کا ذکر کیا اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا بیٹا قرار دیا۔