Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگے بادام اب ’گھر‘ میں اُگائیں پھر دل بھر کر کھائیں، طریقہ آسان

Now Reading:

مہنگے بادام اب ’گھر‘ میں اُگائیں پھر دل بھر کر کھائیں، طریقہ آسان

بادام کا درخت لگانا نہایت آسان ہے بےشک اس میں چند سال لگ سکتے ہیں لیکن اس کا آسان طریقہ ہے، جس پر آپ عمل کریں تو ایک وقت ایسا آئے گا کہ آپ کو مہنگے بادام سے چھٹکارا مل جائے گا اور اس کا استعمال آپ کو غذائیت کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق بےشمار فائدے بھی دے گا۔

بادام نہایت احتیاط سے لگائیں جاتے ہیں اور خاص خیال رکھنا پڑتا ہے کہ اس میں پھپھوندی نہ لگے۔

اس کو لگانے کا کوئی سیزن نہیں ہوتا آپ گرمی سردی کبھی بھی لگا سکتے ہیں بس تھوڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

پہلا مرحلہ

Advertisement

پہلے مرحلے میں ایک ائیر ٹائٹ کنٹینر لیں اور اس کے اندر اچھے قسم کے چند بادام ڈال کر پانی میں بھگو دیں۔

سردی ہو تو آپ پانی 24 گھنٹے بعد پانی تبدیل کریں اور 48 گھنٹے کے لیے ان کو بھگو کر رکھیں اور گرمیاں ہوں تو اس کا پانی ہر 8 گھنٹے میں تبدیل کریں تاکہ پھپھوندی نہ لگے۔

دوسرا مرحلہ

* دوسرے مرحلے میں پانی سے بادام نکالیں گے اور اس کنٹینر کو خشک کرکے اس میں ڈبل ٹشو پیپر بچھالیں اور اس کے اوپر بادام کو رکھیں گے پھر ایک اور ٹشو پیپر لے کر اس کو ڈھک دیں گے۔

* اب اس کے اوپر اسپرے بوتل کی مدد سے ہلکا سا پانی کا چھڑکاؤ کریں گے تاکہ یہ نم ہوجائے۔

Advertisement

* چھڑکاؤ کے دوران خیال رکھنا ہے کہ زیادہ پانی کا استعمال نہیں کریں ورنہ بادام گل جائے گا۔
* اس دوران بادام کو ٹھنڈک کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اس کو گرم جگہ سے بچانا ہے اور ائیر ٹائٹ باکس کو بند کرکے فریچ میں رکھنا ہے اور ہر 4 سے 5 دن بعد دیکھنا ہے کہ اس کی موسچرائیزر اڑ تو نہیں گیا اگر اڑ جائے تو دوبارہ ہلکا سا پانی کا چھڑکاؤ کرنا ہے۔

تیسرا مرحلہ

تیسرے مرحلے میں 25 دن بعد ان بادام کو فریچ سے نکالنا ہے۔ نکالنے کے بعد آپ دیکھیں گے کہ اس کے نیچے والے حصے سے روٹ نکلنا شروع ہوجائے گی۔

Advertisement

۔ اب اس کو کسی چھوٹے گملے میں ایک انچ مٹی کے اندر دبا دیں گے۔

خیال رکھیں گے کہ مٹی زیادہ خشک اور زیادہ گیلی نہ ہو۔

۔ اب اس میں پانی ڈالیں گے جیسا کہ پودوں میں ڈالا جاتا ہے لیکن پانی کی مقدار کم رکھنی ہے ورنہ بادام مٹی کے اندر گل جائے گا۔

چوتھا مرحلہ

Advertisement

اس مرحلے میں اس کو چھاؤں میں رکھ دیں خیال رکھنا ہے کہ ا س کو دھوپ سے بچانا ہے کیونکہ اس کو ٹھنڈک کی ضرورت ہوتی ہے تھوڑی سی بھی گرمائش سے یہ گل جاتے ہیں اور ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے۔

۔ کم از کم ایک ماہ بعد پودا نکلنا شروع ہوجائے گا اس دوران کبھی بھی اس میں زیادہ پانی نہیں ڈالنا ہے اور خشک رکھنا ہے۔

۔ تقریبا ڈیڑھ سے دو ماہ بعد جب پودا تھوڑا بڑا ہوجائے اور آپ کو لگے کہ یہ بڑھنے کے لائق ہوگیا ہے اور اس کی شاخیں بھی پھیلنے لگیں تو اس کا گملہ تبدیل کر کے اس کو بڑے گملے میں شفٹ کردیں تاکہ یہ درخت کی صورت لے سکے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترکیب و فوائد: سردی میں ’پائے‘ نہ کھائے جائیں ایسا کیسے ہوسکتا ہے؟
موسمِ سرما کی سوغات ’گاجر کا حلوہ‘ کیسے پکائیں ؟
کیا آپ نے کبھی پانی کے پکوڑے کھائے ہیں؟
آج کی افطاری میں ’چکن تکہ چیز رول‘ بنائیں
بھگارے بینگن کی آسان ترکیب
باجرے کے لڈو کھائیں اور ان بیماریوں کو دور بھگائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر