Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹاپا کم کریں نہیں تو آپ کی عمر کم ہوجائے گی

Now Reading:

موٹاپا کم کریں نہیں تو آپ کی عمر کم ہوجائے گی

ایک تحقیق میں معلوم ہوا  ہے کہ درمیانی عمر میں موٹا ہونا آپ کی زندگی میں پانچ سال تک کم کر سکتا ہے۔

سائنس دانوں نے تقریباً 30 ہزار افراد کا 50 سال کے عرصے تک مطالعہ کیا۔

مطالعے میں ان کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جو صحت مند وزنی تھے، ان کی انتقال کے وقت اوسط عمر 82.3 سال تھی۔

شدید موٹاپے کا شکار ان اشخاص کو قرار دیا گیا جن کا باڈی ماس انڈیکس 40 سے زیادہ تھا۔ وہ لوگ اوسطاً 77.7 سال تک زندہ رہے۔

یہاں تک کہ وہ لوگ جو درمیانی سطح کے موٹاپے کا شکار تھے ان کی زندگی کے بھی دو سال کم ہوئے تھے۔

Advertisement

شیکاگو کی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے محققین نے موت کی وجوہات کا تجزیہ نہیں کیا لیکن اس بات واضح کی کہ موٹے افراد زیادہ تر ایک وقت میں کئی بیماریوں میں مبتلا تھے۔

زیادہ وزن میں مبتلا ہونا سوزش ہونے اور چکنائی کے شریانوں میں جمع ہونے کا سبب ہوتا ہے، جو دل اور دیگر اہم اعضاء پر دباؤ ڈالتا ہے۔

نئے اندازے گزشتہ مطالعوں سے کم شدید ہیں، جن میں بتایا گیا تھا شدید موٹاپا کسی شخص کی زندگی میں ایک دہائی تک کم کر سکتا ہے۔

تحقیق کا حصہ بننے والے شرکاء کو طویل تحقیق کے لیے 1960 اور 1970 کی دہائی میں چُنا گیا تھا۔

دسمبر 2015 تک 13 ہزار کے قریب شرکاء انتقال کر چکے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر