Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ آلو کے اِن جادوئی فوائد سے واقف ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ آلو کے اِن جادوئی فوائد سے واقف ہیں؟

آج ہم آپکو آلو کے جادوئی فوائد بتائیں گے۔

آلوؤں کی 173 گرام مقدار میں کیلوریز 161 جبکہ وٹامن بی 6، پوٹاشیم، کاپر، وٹامن سی، مینگنیز، فاسفورس، فائبر اور وٹامن بی 3 کی بھی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

آلوؤں سے متعلق غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ ان میں غذائیت نہیں ہوتی بلکہ یہ صرف موٹاپے کا سبب بنتے ہیں، جو افراد ڈائیٹنگ کا سوچتے ہیں وہ آلوؤں کو بھی اپنی غذا سے نکا ل دیتے ہیں، حالانکہ حقیقت اس کے بر عکس ہے۔

ماہرین فٹنس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سخت ورزش کرنے والے افراد کو اُبلے ہوئے آلو کھانے کا کہا جاتا ہے۔

غذائی ماہرین کی جانب سے بتائے گئے آلو کے استعمال سے جسم پر آنے والے متعدد مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں جنہیں جان کر آپ بھی آلو کی چاٹ، آلو سے بنی سلاد، آلو کی ٹکیہ، بیک کیے ہوئے اور ابلے ہوئے آلوؤں سے بھاگنا بند کر دیں گے بلکہ یہ غذائیں روٹین میں شامل کر کے زندگی کو مزید پُر لطف بنائیں گے۔

Advertisement

غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو میں ایک منفرد ایسڈ پایا جاتا ہے جو کہ دماغی صحت کو بہتر بناتا ہے، الزائمر کے مرض میں مبتلا افراد کو آلو کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا چاہیے۔

آلوؤں میں موجود پوٹاشیم پٹھوں کو آرام پہنچاتا ہے اور ورزش سے یا تھکن سے متاثر ہونے والے پٹھوں کی مرمت کرتا ہے، آلوؤں میں کیلشیم پائے جانے کے سبب یہ ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہیں۔

غذائی ماہرین نے بتایا کہ جہاں آلو میں کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں وہیں اس میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو کہ نظام ہاضمہ کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔

آلو کا استعمال بلڈ پریشر کو متوازن بناتا ہے، بطور سلاد، آلوؤں کو بیک کر کے یا ابال کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر