Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیند میں خواب دیکھنے کی حقیقت کیا ہے؟

Now Reading:

نیند میں خواب دیکھنے کی حقیقت کیا ہے؟
نیند

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ نیند میں خواب دیکھنے کی حقیقت کیا ہے۔

ماہرین نفسیات کے مطابق خواب انسان کی تحت الشعوری خواہشات کا مظہر ہے، انسان میں جو جذبات پوشیدہ طور پر پرورش پاتے رہتے ہیں، سوتے وقت غیر شعوری طور پر وہی خیالات خواب میں نظر آتے ہیں لیکن ان نظریات کے باوجود بعض خواب ایسے بھی ہوتے ہیں جو ان حالات کا نتیجہ ہوتے ہیں اور انسان خواب میں ایسی باتیں دیکھتا ہے جو اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خواب چلتی پھرتی تصاویر، خیالات، جذبات اور احساسات کا ایک ایسا مجموعہ ہیں جو نیند کی کچھ حالتوں کے درمیان ہماری مرضی کے بغیر ہمارے دماغ میں پیدا ہوجاتے ہیں۔

نیند سے بیدار ہونے کے بعد تقریباً 95 فیصد خواب ذہن سے نکل جاتے ہیں تاہم خواب دیکھنا آپ کو طویل مدتی یادوں کو یاد رکھنے میں مدد کرسکتا ہے۔

ڈراؤنے خواب دیکھنے والے شخص کو کئی پریشان کن جذبات محسوس ہوتے ہیں، ڈراؤنے خوابوں پر عام ردعمل میں خوف اور اضطراب شامل ہیں لیکن یہ ذہن سے جلد ہی نکل جاتے ہیں۔

Advertisement

ڈراؤنے خوابوں کی کیفیت بالغوں اور بچوں دونوں میں یکساں ہوسکتی ہے اور اس کی نمایاں وجوہات میں تناؤ، خوف، صدمہ، جذباتی مشکلات، بیماری اور بعض ادویات کا استعمال بھی شامل ہے۔

اس حالت میں اعضاء کے پٹھے عارضی طور پر مفلوج ہوجاتے ہیں۔ ڈراؤنے خواب میں دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے، بلڈ پریشر بڑھتا ہے۔

حالت بیداری میں صرف وہی تصاویر، آوازیں اور احساسات دماغ میں اجاگر ہوتے ہیں جو طبیعی طور پر عالم حقیقت و مادی میں موجود ہوتے ہیں اور دوران نیند، دماغ اندرونی طور پر پیدا ہونے والی فعالیت کی جانب مرکوز ہو جاتا ہے جو خوابوں کی ایک وجہ سمجھی جاسکتی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
خون کا سادہ سا ٹیسٹ جو فالج کی پیش گوئی کرسکتا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر