Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کولیسٹرول کو کم کرنے کیلئے اِن مشروبات کا استعمال شروع کردیں

کولیسٹرول ایک چربیلا، نرم اور ملائم مادہ ہے جس کی متعین مقدار انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتی ہے مگر اس میں اضافہ خون کی نالیوں یا شریانوں کی دیواروں کے جم کر انہیں تنگ اور سخت کردیتی ہے۔

کولیسٹرول کی شرح میں اضافے کا بڑا سبب فاسٹ فوڈ اور غیر صحت بخش غذاﺅں کا بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے جو دوران خون میں اس کی شرح بڑھا دیتی ہے جو کہ بلڈ پریشر، امراضِ قلب اور دیگر بیماریوں کا باعث بن جاتی ہے۔

تو آج ہم آپکو بتائیں گے کہ کولیسٹرول کو کم کرنے کن مشروبات کا استعمال کرنا چاہیے۔

ٹماٹر کا جوس

ٹماٹر کا جوس وٹامن بی-9 (فولیٹ) سے بھر پور ہوتا ہے، اس ذائقہ دار جوس کو بنانے کے لیے بس تازہ ٹماٹر کو پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں اور مزید ذائقے کے لیے ایک چٹکی کالا نمک چھڑک دیں۔

کیا ٹماٹر کا جوس صحت بخش ہے؟

یہ جوس آپ کے جسم میں موجود کسی بھی قسم کے انفیکشن کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس میں شامل میگنیشیم سوزش کو کم کرتا ہے۔

یہ جوس وٹامن سی، پوٹاشیم، اور اینٹی آکسیڈنٹس جیسے معدنیات سے بھر پور ہوتا ہے۔

کینو کا جوس

اورنج جوس ایک مشہور مشروب ہے جو صبح کے وقت پیا جاتا ہے، اورنج جوس میں نا صرف صحت کا خزانہ پوشیدہ ہے بلکہ اس کا ذائقہ بھی خوشگوار ہوتا ہے۔

یہ جوس بنانے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے، صرف تازہ کینو کو کاٹ کر اس کا رس نکال لیں اور اس میں ذائقہ بڑھانے کے لیے تھوڑا سا کالا نمک ملا دیں۔

کینو کا جوس پینے سے کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں ؟

اورنج کے جوس میں انٹی آکسیڈنٹس کا ایک انبار ہے جو جسم کو مضبوط بناتا ہے اور موسمی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

اس جوس میں موجود وٹامن سی، وٹامن اے، پوٹاشیم، اور کیلشیم صحت کے لیے بہترین ہوتے ہیں۔

یہ آنکھوں، جلد، اور دانتوں کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں اور ایجنگ کو کم کرتا ہے۔

کھیرے اور پالک کا جوس

کھیرے اور پالک کا جوس ایک صحت بخش مشروب ہے جو مختلف بیماریوں سے بچاتا ہے اور جسم کو مضبوط بناتا ہے۔

Spinach Cucumber Smoothie - Wholly Tasteful

کھیرے میں پانی کی بھرپور مقدار اور پالک میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور وٹامنز کی موجودگی کے سبب جلد صاف ہوتی ہے اور نظامِ ہاضمہ بہتر ہوتا ہے۔

چقندر، گاجر اور سیب کا جوس

چقندر، گاجر، اور سیب ایک صحت بخش اور مؤثر ملاپ ہے جو صحت کی بہتری کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

چقندر جسم کو خون کی گردش میں مدد فراہم کرتا ہے، گاجر بایوٹین فراہم کرتی ہے، اور سیب میں فائبر اور وٹامن سی کی بھرمار ہوتی ہے۔

ABC Juice - Recipe52.com

 یہ  جلد کو نکھارتا ہے، اس کے علاوہ اس میں پایا جانے والا وٹامن بی-6، آئرن، اور میگنیشیم بھی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتے ہے۔

پالک اور سلاد کے پتے کا جوس

پالک اور سلاد پتے کا جوس ایک موزوں صحت بخش جوس ہے جو آپ کو مختلف صحت کے فوائد فراہم کرتا ہے۔

پالک میں فولیٹ، آئرن، اور وٹامنز کی بھرمار پائی جاتی ہیں جو خون کی شریانوں کو مضبوط بناتے ہیں اور جسم کو توانائی مہیا کرتے ہیں۔

Juice Green Apple: Hydrating Spinach Mean Green Juice Recipe

سلاد پتہ میں موجود وٹامنز اور معدنیات جسم کو مضبوط ، صاف چہرہ اور صحت مند جلد فراہم کرتے ہیں۔ اس خوشبودار جوس کی انوکھی خوشبو اور مزیدار ذائقہ ہوتا جس کے روزانہ استعمال سے آپ اپنے جسم کو مضبوط اور تندرست بنا سکتے ہیں۔

سیب، گاجر، اورنج جوس

ان تینوں پھلوں کے ملاپ سے بننے والا جوس صحت کے لیے بہترین ہے۔

Carrot, Apple & Orange Smoothie - Quick & Healthy Carrot Smoothie - YouTube

سیب میں فائبر اور وٹامن سی بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے جو کولیسٹرول کو کم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں