Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد میں سلنڈر دھماکہ ، 6 سے زائد افراد زخمی

اسلام آباد میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 6 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ لوہی بھیر میں سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلینڈر دھماکہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ریسٹورنٹ میں ہوا، امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں