Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں مطلع جزوی ابر آلود، کل سے بارش کا امکان

شہرقائد میں اس وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم کل سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کل دوپہر کے بعد مون سون ہوائیں اثر انداز ہونا شروع ہوں گی جس سے شہر میں گرج چمک اور گرد آلود ہواؤں کے ساتھ معتدل بارش کا امکان ہے۔

شہرقائد میں بارش کا یہ سلسلہ 2 اگست کی رات تک جاری رہے گا۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ  موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں اس وقت 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے تاہم شہر میں رات میں بونداباندی متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں