Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی کی آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ سے ملاقات

Now Reading:

شاہ محمود قریشی کی آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ سے ملاقات
SMQ meets Ivory Coast FM

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نیویارک کے چوہترویں سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی آئیوری کوسٹ کے وزیر خارجہ مارسل آمون تاانو سے ملاقات ہوئی ۔

دونوں رہنماووں نے ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ورزیوں سمیت، دو طرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئیوری کوسٹ سمیت دیگر افریقی ممالک کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔

ملاقات میں وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے افریقی ممالک کے جنگ زدہ علاقوں کے مکینوں کی زندگیوں کو معمول پر لانے کیلئےاقوام متحدہ کے مختلف ” امن مشنز “میں خدمات سرانجام دیئے ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویش ناک صورتحال اور ہندوستان کی جانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ، غیر قانونی اقدامات، کے سبب، ہمارے خطے کے امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔

Advertisement

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر، ان دیرینہ مسائل میں شامل ہے جو گذشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ آئیوری کوسٹ، سلامتی کونسل کا رکن ہونے کے ناطے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کروانے اور مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قرارداروں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔

واضح رہے گزشتہ روزنیویارک میں شاہ محمود قریشی سے صدرانٹرنیشنل کرائسز گروپ نے ملاقات کی تھی جس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی جان بچانے والی دوائیں، خوراک تک میسر نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نافذ لگا رکھا ہے جبکہ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، عالمی میڈیا، انسانی حقوق تنظیمیں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہیں، خطےمیں دیرپا قیام امن کے لیے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ حکومت کا منشیات فروش کو پکڑنے کے لیے انوکھا اقدام
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
روس نے ہائپر سونک میزائل بنانے والے سائنسدان کو جیل بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر