Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اپلیسٹک انیمیاکیاہےاوراس کاعلاج کیسے ممکن؟

Now Reading:

اپلیسٹک انیمیاکیاہےاوراس کاعلاج کیسے ممکن؟

اپلیسٹک انیمیا ایسی بیماری ہے جس میں بون میرو، خون کے سرخ خلیات ، خون کے سفید خلیات اور پلیٹلیٹس تیار نہیں ہوپاتے جس سے صحت کے شدید مسائل جنم لیتے ہیں۔

سرخ خلیے خون کے بہاؤ سے جسم کے تمام حصوں تک آکسیجن لے جاتے ہیں۔ سفید خون کے خلیات انفیکشن سے لڑتے ہیں ، اور خون بہہ جانے کی صورت میں پلیٹلیٹس خون کے جمنے میں مدد دیتے ہیں۔

عام طور پرکچھ بچوں میں بون میرو کے مسائل کی وجہ معلوم نہیں ہوتی ہے، جب خونی خلیات تیزی سے تبدیل نہیں ہوتے تو اپلیسٹک انیمیاکی علامات پیدا ہوجاتی ہیں۔

اپلیسٹک انیمیا کی علامات اور علاج

اگر آپ کے بچے کے سرخ خون کے خلیوں یا ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد بہت کم ہے تو وہ آسانی سے تھکا ہوا ہوسکتا ہے۔ اگر پلیٹلیٹس کم ہوں تو خون بہہ سکتا ہے ، اور اگر خون کے سفید خلیے کم ہوں تو انفیکشن بڑھ سکتا ہے۔

Advertisement

اپلیسٹک انیمیا کے علاج کا انحصار بچے کی عمر پر ہوتا ہے ساتھ یہ بھی دیکھناہوتا ہے کہ انیمیا کس نوعیت کی شدت کا ہے۔ اپلیسٹک انیمیا کےعلاج کو اکثر دہرانا پڑتا ہے۔

اپلیسٹک انیمیا کی علامات درج ذیل ہیں۔

چوٹ لگنے پرخون تیزی سےبہنا۔

بخار

کمزوری۔

دل کی تیز رفتار

Advertisement

سانس کی قلت

جلد پر خارش

اگر یہ علامات کسی بچے میں ظاہر ہوں تو بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیئے اس سلسلے میں  علاج کیلئےہیمالوجسٹ سے تشخیص کروانے کی ضرورت ہے۔ اپلیسٹک انیمیا کے علاج میں  خون کی منتقلی ، خون کے خلیوں کی تیاری کو تیز کرنےکیلئے دوائیں اورکسی ڈونر سے صحت مند بون میرو کی تبدیلی شامل ہوسکتی ہے۔

متوازن غذا

اپلیسٹک انیمیا کےحامل بچوں کا متوازن غذا کھانا ضروری ہے۔ کچھ کھانے انفیکشن کا باعث بھی بن سکتے ہیں اسلیے تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال انفیکشن سے بچانے میں مدد فراہم کرے گا۔

ورزش کامعمول

Advertisement

باقاعدگی سے ورزش اور کھیل کے ساتھ ساتھ آرام کرنا بھی ضروری ہے۔ اگر آپ کے بچےکومعمول کے کام کے دوران سانس لینے میں تکلیف کا سامنا ہے ڈاکٹر کو بتائیں، اس بیماری کا شکار بچوں کو سوئمنگ پولزاور ٹبز(جو کہ عام افراد کے استعمال میں ہوں) سے پرہیز کرنا چاہئیے کیونکہ اس سےانفیکشن کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر