Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

Now Reading:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا کے علاقے دیر میں 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 03 ملی میٹر، بالاکوٹ  میں 2 ملی میٹر، کالول میں ایک ملی میٹر، چلاس میں ایک ملی میٹر، پنجاب کے علاقے جھنگ میں 5 ملی میٹر، نورپور تھل میں 4 ملی میٹر، قصور میں 3 ملی میٹر، فیصل آباد اور بہاولنگر  میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع جیکب اور دادو میں رہی جہاں کا درجہ46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ تربت، شہید بے نظیر آباد اور لسبیلہ میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں گرمی کی شدت برقرار، آئندہ دنوں میں مزید اضافہ متوقع
کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا
گرمی سے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری، طوفانی بارشوں کی پیشگوئی
کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت زیادہ محسوس کیے جانے کا امکان
کراچی میں گرمی کب تک رہے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، گرمی کی شدت میں اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر