Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی کے ہوتے ہوئے پاک بھارت سیریز ناممکن ہے

Now Reading:

مودی کے ہوتے ہوئے پاک بھارت سیریز ناممکن ہے
آفریدی

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ جب تک انڈیا میں مودی سرکار ہے، پاک بھارت کرکٹ سیریز کے امکانات نظر نہیں آرہے۔

عرب خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی  کا کہنا تھا  کہ حکومت پاکستان مسلسل تیار ہے لیکن بھارت کی موجودہ حکومت کو دیکھتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ تعلقات کی بحالی کا کوئی امکان نہیں، جب تک مودی برسر اقتدار ہیں، اس وقت تک مجھے ایسا ہوتا ممکن نظر نہیں آتا۔

Advertisement

ایک سوال پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ایک بڑا برانڈ ہے، پاکستان کے ٹاپ پلیئرز کا اس لیگ میں شرکت نہ کرنا نقصان دہ ہے۔

بھارت میں اپنے کرکٹ کھیلنے سے متعلق سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں ان کا ذاتی تجربہ اچھا رہا ہے، جو لوگ ان سے محبت کرتے ہیں، وہ کرتے رہیں گے، کسی کی بھی حکومت سے محبتیں کم نہیں ہوجاتیں۔ ۔

وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ عمران خان انتخابات سے قبل کیے گئے اپنے وعدے پورے کریں، یہ ایک بہترین موقع ہے کیونکہ فوج اور عدلیہ آپ کے ساتھ ہے اور سب ایک پیج پر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کے لیے وزیر اعظم کے لیے موزوں وکٹ اور پچ ہے لہٰذا وزیر اعظم کو کامیابی کے لیے مضبوط ٹیم کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
یوسین بولٹ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے سفیر مقرر
محمد رضوان اور عرفان خان نیازی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر
پاک نیوزی لینڈ میچ: لاہور پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری کردیا
کبھی کسی کی باتوں میں آ کر حکمت عملی تبدیل نہیں کی، بابر اعظم
ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پاکستان کے خلاف وائٹ واش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر