Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہد کی مکھیاں ہزاروں خواتین کی زندگیاں بچا سکتی ہیں، تحقیق

Now Reading:

شہد کی مکھیاں ہزاروں خواتین کی زندگیاں بچا سکتی ہیں، تحقیق

شہد کے فوائد سے عام طور پر ہر کوئی ہی واقف ہے اور شہد کی مکھیوں کی افادیت کے بارے میں بھی لوگ بہت کچھ جانتے ہوں گے۔ تاہم ایک تازہ تحقیق کے مطابق شہد کی مکھیاں دنیا بھر میں ہزاروں خواتین کی زندگیاں بچانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔

یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا کے ہیر پرکنز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کی ایک ٹیم نے شہد کی مکھیوں کے ڈنگ میں موجود زہر کے ذریعے چھاتی کے سرطان کا علاج کرنے کے بارے میں تحقیق شروع کی۔

محققین نے انکشاف کیا کہ شہد کی مکھی کا زہر چھاتی کے کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کو ختم کرنے میں انتہائی موزوں  ثابت ہوتا ہے۔

تحقیق کاروں نے 312 شہد کی مکھیوں اور بھنوروں کا زہر تجربے میں استعمال کیا تھا۔ بعد ازاں اس تحقیق کے نتائج پرسیین اونکالوجی نامی طبی جریدے میں شائع کیے گئے۔

شہد کی مکھیوں کا زہر اوربریسٹ کینسر

Advertisement

تحقیقی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر کیرا ڈفی کا کہناہے کہ شہد کی مکھیوں کے ڈنک میں موجود اس زہر نے بریسٹ کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کو سو فیصد ختم کردیا اور دیگر صحت مند خلیوں کو بھی محفوظ رکھا۔

ڈاکٹر ڈفی کے مطابق ان کی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ شہد کی مکھیوں کا زہر بریسٹ کینسرکی ایک انتہائی مہلک قسم ‘ٹرپل نیگیٹیو بریسٹ کینسر‘ کا سبب بننے والے خلیوں کو بھی ختم کر دیا۔

بریسٹ کینسرکی اس قسم کو تقریباً لاعلاج سمجھا جاتا ہے اور یہ دنیا بھر میں ہر برس ہزاروں خواتین کی موت کا سبب بنتا ہے۔

محققین کی ٹٰیم کی سربراہ ڈاکٹر ڈفی کا مزید کہنا تھا، ”ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ شہد کی مکھیوں کا زہر اور ملیتین نے ٹرپل نیگیٹیو بریسٹ کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کو نمایاں طور پر اور انتہائی تیزی سے ختم کیا۔ ہم نے یہ بھی دیکھا کہ صرف کینسر کا سبب بننے والے خلیوں کی جھلیوں کو اس زہر نے صرف 60 منٹ ہی میں مکمل طور پر تباہ کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی عائد
اے سی کے بغیر گرم گھر کو ٹھنڈا کرنے کا آسان ترین طریقہ
مصنوعی ذہانت کا کمال، مونا لیزا بھی گلوکارہ بن گئیں
برف میں لمبے عرصے تک رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم
6 سیکنڈ میں تصویر میں موجود اخبار تلاش کریں!!!
دنیا کی سب سے بڑی لفٹ کہاں موجود ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر